27 March 2017 - 23:01
News ID: 427139
فونت
بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر عدم اعتماد کا اظءار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔
بابری مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر عدم اعتماد کا اظءار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے عدالت کے باہر تنازع طے کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کرسکتی ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نےمسجد کے تنازع کو عدالت کے باہر حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پربابری مسجد ایکشن کمیٹی( بی ایم اے سی) نے کہا کہ مودی اور یوگی دونوں ہی رام مندر تحریک کے حمایتی ہیں،معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہوسکتا اور مسلمانوں کو وزیر اعظم مودی پر کوئی اعتماد نہیں ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬