27 March 2017 - 23:07
News ID: 427141
فونت
بلال سلیم قادری:
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو مدرسہ، تنظیم لبرل یا سیکولر کے نام پر انتہاپسندی کو پرموٹ کرتی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، جو افراد سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کر رہے ہیں ان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
محمد بلال سلیم قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک کے سربراہ محمد بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک نے ملک میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے، اس وقت ملک میں سیاسی و مذہبی حوالے سے صورتحال بہتر نہیں ہے، دہشت گردوں اور تکفیری سوچ رکھنے والے لوگوں کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مدرسہ، تنظیم، لبرل یا سیکولر کے نام پر انتہاپسندی کو پرموٹ کرتا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، جو افراد سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کر رہے ہیں ان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

محمد بلال سلیم قادری نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سنی تحریک نے ملک بھر میں تنظیمی باڈی تشکیل دے دی ہے، اس سلسلے میں ضلع ملتان میں تین رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اس موقع پر سید طاہر شاہ، حافظ کاشف، عبدالقیوم اور مفتی طاہر ذیشان بھی موجود تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬