01 April 2017 - 19:29
News ID: 427239
فونت
کشمیر میں کل نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کل نماز جمعہ کے بعد سری نگر، سوپور، پل ہالن، بج بہاڑہ ، پلوامہ اور ترال  میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے جنھیں منتشر کرنے کےلئے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں  سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب کشمیر میں الیکشن بائیکاٹ مہم چلانے سے روکنے کے لئے حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت درجنوں حریت قائدین و کارکنوں کو بدستور خانہ یا تھانہ نظربند رکھا گیا ہے۔

حریت (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ چیئرمین سید علیشاہ گیلانی پچھلے کئی سال سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں، جبکہ 9 اور 12 اپریل کے الیکشن کے پیشِ نظر میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی،شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، محمد اشرف لایا، الطاف احمد شاہ، راجہ معراج الدین کو بھی دو ہفتوں سے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے، جبکہ محمد یٰسین ملک کو سری نگر سینٹرل جیل، سید امتیاز حیدر کو بڈگام اورعمرعادل ڈار کو نوگام پولیس تھانے میں قید رکھا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬