‫‫کیٹیگری‬ :
29 July 2017 - 23:50
News ID: 429237
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے کہا: آل ‎سعود کو بہت جلد بے گناہ شیعوں کے خون کی قیمت چکانی پڑے گی ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینہ فاطمہ کبری نجف اشرف میں کثیر تعداد میں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، عراق کی حالیہ فوجی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا : عراقی فوج ، الحویجہ اور تلعفر کو دھشت گرد داعش کے وجود سے بہت جلد پاک کردے گی ۔

انہوں نے عوامی فورس کی تنخواہوں میں افزودگی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا: حکمراں ، ، رضا کار مسلح گروہ کہ جن کا عوامی فورسز میں شمار نہیں ہوتا ، ان کی تنخواہیں بھی بڑھانے کی کوشش کریں ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے مجلس اعلائے اسلامی عراق سے حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم کے استعفاء اور ایک نئی پارٹی تشکیل دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیعوں میں نئی پارٹیاں لوگوں کی بہتر خدمت کرنے کی غرض سے تشکیل پا رہی ہیں ، اگر یہ پارٹیاں مقدس اور اسلامی اھداف و مقاصد کی راہ میں گامزن رہیں تو ہم یقینا مثبت آثار کے شاھد ہوں گے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آل سعود کو بہت جلد بے گناہ شیعوں کے خون کی قیمت چکانی پڑے گی کہا: آل سعود 14 افراد کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی کے تختے پر لٹکانے کے درپہ ہے، میں انہیں متنبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کریں اور شیعوں کا خون بہانے کے لئے جھوٹے بہانے نہ تراشیں ۔

حجت الاسلام قبانچی نے 3 ذی القعده یوم شھادت آیت الله سید محمد صدر کے موقع پر کہا کہ آپ نے بعثی حکومت کی چولیں ہلا کر رکھدیں ، صدام حسین کی ظالم حکومت کے رعب کا پانی اتار دیا اور ان کا دبدبہ خاک میں ملادیا ، صدام کی حکومت کے کمزور گوشے سے استفادہ شھید کا خاصۃ تھا ۔

انہوں نے شھادت کی اہمیت کے سلسلے میں امیرالمومنین علی (ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شھادت کو بستر پر موت سے بہتر جانا اور کہا: آیت الله سید محمد صدر نے تاریخ غیبت صغری اور کبری کے سلسلے میں متعدد کتابیں تحریر کی ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۰۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬