13 June 2018 - 18:28
News ID: 436271
فونت
عراق کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والے دو بڑے سیاسی اتحادوں کے درمیان گرینڈ الائنس کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔
عراق کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گرینڈ الائنس کے قیام کا فیصلہ سائرون دھڑے کے رہنما مقتدی صدر اور الفتح دھڑے کے سربراہ ہادی العامری کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ مذکورہ دونوں اتحادوں نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔

دوسری جانب عراقی وزیر اعظم نے ملک میں دوبارہ پارلیمانی انتخابات کے امکان کو مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم حیدر العبادی نے واضح کیا کہ حکومت اور پارلیمنٹ موجودہ انتخابی نتائج کو منسوخ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے ان لوگوں کو سخت خبردار کیا جو ملک میں حکومت سازی کے لیے جاری سیاسی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بعض عراقی رہنماؤں نے بیلٹ بکسوں سے مختض گودام میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بغداد میں قائم بیلٹ بکسوں کے سب سے بڑے گودام میں اتوار کی شب اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں پورا گودام جل کر راکھ ہو گیا تھا۔

عراقی وزیر اعظم کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬