29 June 2018 - 12:25
News ID: 436427
فونت
بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت خراب ہونے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کل رات ان کا آپریشن ہوا۔
شیخ عیسی قاسم بیمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے نامور عالم دین اور بحرینی عوام کے ہر دلعزیز قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت خراب ہونے پر اتوار کی رات انھیں ایک ایمبولینس کے ذریعے سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت عرصے سے تشویشناک ہے لیکن اس کے باوجود آل خلیفہ کی حکومت نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔

آل خلیفہ کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے انہیں جون 2016 میں گھر میں نظر بند کردیا اور وہ اس وقت سے لے کر اب تک گھر میں سخت سکیورٹی حصار میں نظر بند ہیں ۔

بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے حال ہی میں کہا تھا کہ آل خلیفہ کے اقدامات کی وجہ سے ڈاکٹروں کے لئے ان کے علاج و معالجے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا اس سے پہلے بحرین کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا جس کے بعد انہیں گھر منتقل کرکے دوبارہ نظر بند کردیا گیا تھا۔

بحرین کے عوام نے 14 فروری 2011 کو آل خلیفہ کے نا مناسب رویے اور ظلم و زیادتی کے خلاف پر امن تحریک شروع کی جو اب تک جاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬