پاکستان کے شہرڈیرہ غازیخان میں عزاداروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں ۲۵ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی مطابق، خوفناک ٹریفک حادثہ غازی گھاٹ روڈ پر دو بسوں کے درمیان پیش آیا۔ دونوں مسافر بسیں سامنے سے آپس میں ٹکرا گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس ملتان سے کراچی اور دوسری بس میں ماتمی عزادار سوار تھے۔
ماتمی سنگت اسیر بغداد ڈیرہ غازی خان کے علاقے رنگیلے والا میں عزاداری کی غرض سے جا رہی تھی کہ تھانہ دراہمہ کے نزدیک یہ افسوسناک حادثہ رونما ہوا۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی ، مجلس وحدت مسلمین،عزاداری کونسل سمیت مذھبی اور سیاسی جماعتوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے