24 October 2018 - 13:17
News ID: 437490
فونت
انسانی حقوق کمیٹی نے نقاب پر پابندی کے فرانسیسی جواز کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔
پردہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے نقاب پر پابندی کے فرانسیسی جواز کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے نقاب پر پابندی کے قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور فرانس کو جواب دینے کے لیے ایک سو اسی دن کا وقت دیا ہے ۔

واضح رہے کہ نقاب پر پابندی کے خلاف فرانس میں سزا پانے والی دو خواتین نے کمیٹی میں شکایت درج کرائی تھی۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے دونوں خواتین کو ہرجانا ادا کرنے کا بھی کہا ہے، فرانس نے نقاب پر پابندی کا بل دو ہزار دس میں منظور کیا تھا، جس کے بعد اب اس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے./۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬