08 February 2020 - 09:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442067
فونت
ایران کی مختلف یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں زیرتعلیم سیکڑوں پاکستانی طلبہ نے کرمان میں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری دی اور شہدا کے خون کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم، مشہد، اصفہان اور تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں کے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سیکڑوں پاکستانی طلبہ جمعہ کی صبح کرمان کے گلزار شہدا میں واقع امام بارگاہ میں جمع ہوئے اور ایک تعزیتی اجتماع کے بعد ماتمی دستوں کی شکل میں سردارمحاذاستقامت جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری دی۔

پاکستانی طلبہ کرمان میں سردار محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی کے قائم کردہ امام بارگاہ بیت الزھرا بھی گئے جہاں شہدا کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے مختلف مقررین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر پاکستانی طلبہ نے شہدا کے نقش قدم پر چلنے اور ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے احکامات کی پیروی کا عہد بھی کیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین