20 May 2020 - 03:11
News ID: 442773
فونت
جامعہ امامیہ لکھنو " تنظیم المکاتب" کے دو طالب علم کی اج دن اکسیڈنٹ کی وجہ سے موت ہوگئی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سر زمین ھندوستان کی مشھور دینی درسگاہ جامعہ امامیہ لکھنو " تنظیم المکاتب" کے دو طالب علم ، محمد علی محمدی اور محمد جون کا اج سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں طالب علم کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہونے والے اچانک لاک ڈاون سے مدرسہ میں رہ گئے تھے مگر گھر والوں کے اسرار اور سواری بھیجنے کی بناء پر اج صبح اپنے وطن کوپا گنج مئو کے لئے نکلے مگر راستہ میں ڈرائیور کو چھپک آنے کی وجہ سے گاڑی ایک ڈی اسی ایم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں نے موقع پر پہ دم توڑ دیا ۔

انتظامیہ نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کے بعد گھرانوں کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں کوپا گنج کے قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔

ھندوستان کے طلاب اور ان کے ساتھوں نے اس موقع پر ، سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے میسجز میں بہت دکھ و درد کا احساس کیا ہے ۔/ ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬