20 May 2020 - 03:54
News ID: 442775
فونت
قم ایران:
انڈین اسلامک اسٹوڈنٹنس یونین قم ایران نے جامعہ امامیہ "تنظیم المکاتب" لکھنو کے دو طالب علموں کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، انڈین اسلامک اسٹوڈنٹنس یونین قم ایران نے جامعہ امامیہ "تنظیم المکاتب" لکھنو کے دو طالب علموں کے انتقال پر ان کے گھرانے سے شدید دکھ و درد کا اظھار کیا۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مورخہ ۱۹ مئی بروز سہ شنبہ، بہت ہی دلخراش خبر ملی کہ جامعہ امامیہ " تنظیم المکاتب" لکھنو کے تین جوان اور ہونہار طلاب علم ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ، خدا مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین میں جگہ عنایت کرے۔

ہم تمام طلاب ھندوستان مدرسہ امام خمینی(رہ) قم المقدسہ ایران، اس مصیبت عظمی پر امام زمانہ(عج) ، آیات عظام ، علمائے کرام خصوصا حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب، جامعہ امامیہ کے اساتذہ اور مرحومین کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں نیز بارگاہ خداوندی میں مرحومین کی مغفرت اور ان کے علو درجات کی دعا کرتے ہیں ۔

سید حیدر عباس زیدی
صدر انڈین اسلامک اسٹوڈنٹنس یونین قم ایران
۲۵/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ مطابق ۲۰ مئی ۲۰۲۰ عیسوی

/۹۸۸/ن

جامعہ امامیہ لکھنو کے دو طالب علم کے انتقال پر انڈین اسلامک اسٹوڈنٹنس یونین کی تعزیت

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬