22 June 2020 - 16:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442991
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی:
تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے مشہور عالم دین و عظیم خطیب علامہ طالب جوہری کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، بر صغیر کے مشہور عالم دین و عظیم خطیب علامہ طالب جوہری مرحوم کے انتقال ہر تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے تعزیت پیش کی  ۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن یہ ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم جلیل، فاضل نبیل، خطیب اسلام، مفسر قرآن، پاسبان ولایت، ادیب و دانشور حجت الاسلام والمسلمین علامہ طالب جوہری صاحب طاب ثراہ کی رحلت ایک پورے عھد کا خاتمہ ہے۔

آسمان خطابت پر چمکنے والا نیر تاباں اپنے مخصوص عام فهم علمی انداز، اور قرآنی عوام پسند استدلال کے ذریعہ تبلیغ دین اور ترویج مذہب میں مصروف تھا جو غروب ہوگیا۔

علامہ طالب جوہری طاب ثراہ عالمی سطح کے مشہور عالم، معروف خطیب اور پاکستان میں تحریک دینداری کے نقیب مولانا مصطفی جوہر صاحب طاب ثراہ کے فرزند، شہید آیت اللہ العظمی سید باقرالصدر رضوان اللہ تعالی علیہ کے شاگرد تھے۔

آپ کی رحلت دینی، مذہبی، علمی اور ملی خسارہ ہے جسکی بھرپائی ممکن نہیں۔

بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمن و رحیم پروردگار رحمت و مغفرت فرماے اور تمام پسماندگان و وابستگان و عقیدتمندان خصوصا اہل خانہ کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین

تمام علمائے اعلام، خطبائے کرام، مومنین کرام خصوصا سوگوار پسماندگان کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔
جملہ مومنین سے علامہ مرحوم کے علو درجات کے لئے سورہ فاتحہ کی گذارش ہے۔

سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو
 ۲۲جون ۲۰۲۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں