‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2013 - 19:43
News ID: 5373
فونت
حجت السلام سید علی نجم زیدی:
رسا نیوزایجنسی - حجت السلام سید علی نجم زیدی نے توھین صحابی رسول اور شام پر اسرائیلی جارحیت کو ایک ہی سلسلے کی دو کڑی جانا ۔
شيعہ مسلم خواتين کا احتجاجي مظاھرہ



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں صحابی رسول (ص) حضرت حجر بن عدی (رض) کے مزار کے انہدام اور جسم کی بے حرمتی اور اردن میں حضرت جعفر طیار (رض) کے مزار کو آگ لگانے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن  نے نماز جمعہ کے  بعد جامع مسجد دربار حسینی برف خانہ ملیر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔


مقررین نے کہا : شعار اسلام کی توہین میں براہ راست امریکا، اسرائیل اور ان کے حواری مغربی و خائن عرب ممالک ملوث ہیں۔


اس موقع پر شرکاء نے مذمتی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا، اسرائیل اور خائن عرب ممالک کے خلاف نعرے درج تھے۔

 

حجت السلام سید علی نجم زیدی نے ان المناک سانحات کو عالم اسلام پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا: مسلم ممالک میں برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کی بےحرمتی انتہائی افسوسناک اور باعث شرم ہے اس پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔


انہوں نے شعار اسلام کی توہین میں براہ راست شیطان بزرگ امریکا، صیہونی اسرائیل، مغربی و عرب ممالک ملوث بتاتے ہوئے کہا: عالمی استعمار و استکبار امریکہ اور اس کے حواری مغربی و عرب ممالک نے دنیا بھر سے اور خصوصا عرب ممالک سے القاعدہ کے دہشت گردوں اور پاکستان سے طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو شام میں اتارا ہے۔

 

علی نجم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام میں کوئی عوامی تحریک نہیں ہے بلکہ وہاں صرف اور صرف امریکی اور صیہونی اسرائیلی ایماء پر شام میں بشار الاسد کی عوامی حکومت کے خلاف جو کہ خطے میں واحد صیہونیت مخالف اور عالم اسلام کی حقیقی مزاحمتی تحریکوں کی سرپرست ہے، دہشت گردی ہو رہی ہے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا: وہ فوری طور امریکہ اور خائن عرب ممالک کے ساتھ تعلقات ختم کرکے ان کے سفارت خانے بند کرے اور شام میں صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی بے حرمتی کے سلسلے کو بند کروانے میں اپنا حقیقی کردار ادا کرے۔


آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سکریٹری سید میثم رضوی کہا: شیطان بزرگ امریکا اور اس کی ناجائز اولاد صیہونی اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹوں اور پالتو کتوں کو مجاہدین کا نام دے کر اسلام و مسلمین کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی بے حرمتی کی اس ناپاک ترین جنایت میں نام نہاد اقوام متحدہ بھی برابر کی شریک ہے کہا: آل سعود مثل آل یہود بھی مشرق وسطیٰ میں بدامنی اور انارکی کی ذمہ دار ہے۔ انشاءاللہ مشرق وسطیٰ کے عوام حقیقی مجاہدین اسلام و مقاومت اسلامی کا ساتھ دیکر عالمی استعمار امریکا اور اسکے حواریوں کی تمام سازشوں کو ماضی کی طرح اب بھی ناکام بنا دیں گے۔


یونٹ صدر آئی ایس او ملیر فرحان حیدر مشہدی نے کہا : امریکا و اسرائیل اور انکے حواریوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے اگر جناب سیدہ زینب (ص) اور جناب سیدہ رقیہ المعروف بی بی سکینہ (رض) کے روضہ ہائے مقدس کی طرف ناپاک ارادوں سے پیش قدمی ہوئی تو امریکا، مغربی ممالک اور خائن عرب ممالک کیلئے وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین تنگ کر دی جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا: حالیہ صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی بے حرمتی، شام پر حالیہ صیہونی اسرائیلی جارحیت ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد عالم اسلام میں تفرقہ ایجاد کرکے مسلمانان عالم کو آپس میں الجھا کر صیہونی اسرائیل کا تحفظ ہے جو اپنے خاتمے کے بالکل قریب ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬