رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے اہل سنت مفتی شیخ محمد رشید قبانی نے آج نکبت کی مناسبت سے اپنے ایک بیانیہ میں اظہار کیا : دنیا کے تمام مسلمانوں اور فلسطینی عوام کے لئے نکبت سن 1948 میں صہیونی کی طرف سے حکومت بنانے کے ارادہ سے نہیں تھا بلکہ یہ ارادہ سن 1917 میں ہی کیا گیا تھا ۔
انہوں نے وضاحت کی : صہیونیوں کی طرف سے فلسطین میں یھودی حکومت بنانے کی سازش سن 1917 میں ہی برطانیہ کے وزیر خارجہ کی طرف سے بیان کیا گیا تھا ۔
لبنان کے اہل سنت مفتی نے تاکید کی : صہیونی حکومت اسلامی ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے اور اس کو چھوٹے اور کمزور ممالک میں بدلنا چاہتے ہیں تا کہ اسرائیل بزرگ حکومت ، نیل سے فرات تک کا منصوبہ پورا ہو سکے ۔
شیخ محمد رشید قبانی نے صہیونی حکومت کی طرف سے اسلامی ممالک کے تقسیم بندی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : دنیا کے تمام مسلمان نسل پرست متعصب کے اقدام سے ہوشیار رہیں اور ان کو موقع نہی دیں تا کہ اس سے زیادہ فلسطین مظلوم عوام پر ظلم کرے ۔