رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے اخبار نے لکھا ہے کہ لبنان میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں موجود لبنانی باشندوں کو حزب اللہ لبنان کی مدد کرنے کی صورت میں اس ملک سے نکال دیا جائے گا ۔
علی عواد اسیری نے لبنان آئندہ ٹیلی ویزن چائینل پر اپنے انٹرویو میں وضاحت کی ہے کہ ان کے ملک میں موجودہ جن لوگوں نے حزب اللہ لبنان کی مالی مدد کی تو ان کو فورا وہاں سے باہر نکال دیا جائے گا ۔
سعودی عرب شام ملک کے مخالف پارٹی کی حمایت کرنے والا ہے جس پارٹی میں اکثر اہل سنت ممبر ہیں اور یہ لوگ اس ملک کی موجودہ بشار اسد حکومت کی نابودی کی کوشش میں ہیں ۔
اسد شام ملک کے اقلیت علویوں میں سے ہیں اور شام میں اس ملک کی فوج کے ساتہ القصیر شہر کو خالی کرانے کے لئے جنگ میں حزب اللہ لبنان کے شیعہ مجاہدین نے نمایا کردادر ادا کیا ہے ۔
ہزاروں کی تعداد میں لبنانی باشندہ جن میں شیعہ بھی سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں ۔