رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے معروف مرجع تقلید آیت الله شیخ بشیر نجفی نے عراقی شھریوں سے ہونے والی ملاقات میں جو اپکے دفتر میں انجام پائی عراق میں موجود فقر و تنگدستی کی بہ نسبت تکلیف کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اس کے باوجود کہ ملک کا بجٹ بہت بڑا ہے اور ملک میں قابل توجہ تدبیلیاں رونما ہوسکتی ہیں مگر افسوس ہم قوم کے فقر و تنگدستی سے روبرو ہیں ۔
انہوں نے دھشتگردوں کے خلاف فوجی اپریشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دھشتگردوں کے مقابلہ میں عراقی فوجیوں کی شھادت سے میں دکھی ہوں ، مگر میرا سوال یہ ہے کہ حکومت اور انتظامیہ نے اس سے پہلے کوئی اقدام کیوں نہیں کیا ۔
حضرت آیت الله نجفی نے ائندہ الیکشن میں قوم کی شرکت پر تاکید کی اور کہا: ملت عراق پارلیمنٹ الیکشن میں مکمل طور سے شرکت کرکے صالح اور مناسب افراد کا انتخاب کرے تاکہ معاشرہ موجودہ صورت حال سے باہر نکل سکے ۔
دوسری جانب اس مرجع تقلید نے بعض نوحہ خوانوں اور خطیبوں سے ملاقات میں کہا: نہضت حسین(ع) کی خدمت اور دنیا والوں کو مظلومیت اهل بیت(ع) سے اگاہ کرنا خاص اہمیتوں کا حامل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: منبر امام حسین (ع) تبلیغ اسلام کی اہم درس گاہ کہ اس درسگاہ سے اسلام کی عظیم خدمت کی جاسکتی ہے ۔