عراقی صدر جمھوریہ:
رسا نیوز ایجنسی - نوری المالکی نے علاقہ میں پھیلتی فرقہ واریت کی بہ نسبت دنیا کے لئے خطرناک جانا اور کہا: قطر و سعودی عرب علاقہ میں فرقہ واریت کو ہوا دیے رہے ہیں اور علاقہ کی ناامنی کا سبب ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی: شام، عراق، لبنان، مصر اور لیبیا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی دہشتگردوں کو سعودی عرب کی پشت پناہی حاصل ہے۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت خطے میں دہشتگردی پھیلانے کی ذمہ دار ہے کہا: سعودی عرب کے ساتھ ساتھ قطر پر بھی عراق میں دہشت گردی پھیلانے والے گروہوں کی معاونت کر رہا ہے۔
نوری المالکی نے مزید کہا: یہ دونوں ممالک خطے میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے