رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے صوبہ بابل کے شھریوں سے ملاقات میں دشمن کی جانب سے مرجعیت کی صورت بگاڑ کر پیش کئے جانے کی بہ نسبت خبردار کیا ۔
انہوں نے کہا: بعض افراد مراجع تقلید کی صورت بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ قومی اتحاد کو مخدوش کر سکیں ۔
حضرت آیت الله نجفی نے مزید کہا: یہ لوگ ملک کی سلامتی اور مسلکی و مذھبی فتنہ پروری کو لگام دینے اور ملک کو اباد کرنے میں لوگوں کو دعوت دینے میں مرجعیت کے کردار کو بے اثر دیکھانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مراجع تقلید پر لگائی گئی تہمتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مراجع تقلید پر تہمتیں مکتب اهل بیت(ع) کو نقصان پہچانے کی غرض سے لگائی گئی مگر میں آخری عمر تک امام علی(ع) کے شیعوں کا خادم رہوں گا ۔
اس مرجع تقلید نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ علماء و مراجع تقلید کا ساتھ دیں اور دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام کریں ۔