‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2014 - 12:27
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6793
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے برصغیر ہند میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونینوں کے تیسویں سالانہ اجلاس کے نام ارسال کردہ پیغام میں انہیں دینداری اور پاکدامنی تاکید کی ۔
رہبرمعظم کا پيغام تبريک

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے برصغیر ہند میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونینوں کے تیسویں سالانہ اجلاس کے نام ارسال کردہ پیغام میں علم و دانش اور دینداری و پاکدامنی مسلم طلباء کے لئے لازم و ضروری جانا ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران اس پیغام میں فرمایا: فکر و سوچ، علم و دانش اور دینداری اور پاکدامنی مستقبل میں طلباء اور جوانوں کی نقش آفرینی کی ضمانت کے سب سے اہم اور اصلی ترین عناصر ہیں۔


یہ پیغام ھندوستان کے دار الحکومت دہلی میں موجود رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدوی پور نے آج صبح ایران کلچرل ہاؤس کے کانفرنس ہال میں منعقد اجلاس میں پڑھا ۔


اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :


بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

عزیز طلباء اور جوانو

 

ملک کے آئندہ افق پر امید افزا نگاہ ہمیشہ آپ پر امید افزا نگاہ کے ہمراہ ہے اور یہ دونوں ایکدوسرے کے ساتھ منسلک اور جڑی ہوئی ہیں۔ آپ ایرانی قوم کی نئی کلیاں اوراس کا عظیم سرمایہ ہیں؛ اپنے مقام ، منزلت اور نقش کو اچھی طرح پہچانیں اور مستقبل میں اپنے نقش کو سنجیدگی اور گارنٹی کے ساتھ  یقینی بنائیں۔ فکر و سوچ، علم و دانش ، دینداری اور پاکدامنی مستقبل میں طلباء اور جوانوں کی نقش آفرینی کی ضمانت کے سب سے اہم اور اصلی ترین عناصر ہیں۔

 

آپ کو سلام اور آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔

 

سید علی خامنہ ای


 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬