مولانا منہاج علی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین شعبہ روابط اور سٹیپ فارورڈ ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرائی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقہ مشران سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ روابط اور سٹیپ فارورڈ ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرائی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقہ مشران سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
اس افظار پارٹی میں مولانا منہاج علی نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی آواز بن چکی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک نڈر اور مجاہد شخص ہیں، انہوں نے حق پر ڈٹے ہوئے رہ کر شروع دن سے دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کے خلاف احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں آج آپریشن ضرب عضب شروع ہوا۔
مولانا منہاج علی نے تاکید کی : اگر حق پر استقامت کے ساتھ قائم رہا جائے تو باطل خود بخود مٹ جاتا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری قیادت کھبی بھی ذلت برداشت نہیں کرتی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے