23 July 2014 - 18:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7050
فونت
ھندوستان:
رسا نیوز ایجنسی – اکیڈیمی آف آرٹ اور کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے کشمیر ہندوستان میں قرآنِ کریم کے نادر و نایاب مخطوطات اور خطاطی کے نادر شاہپاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
قرآن کريم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اکیڈیمی آف آرٹ اور کلچر اینڈ لینگویجز نے کشمیر ہندوستان میں قرآنِ کریم کے نادر و نایاب مخطوطات اور خطاطی کے نادر شاہپاروں کی نمائش منعقد کی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، نمایش میں گزشتہ تقریباً آٹھ سو سال کے دوران کشمیر میں کتابت کئے گئے قرآنِ کریم کے نسخے عوامی مشاہدے کے لئے رکھے گئے ہیں، جن میں سے بعض آبِ زر اور زعفران سے لکھے گئے ہیں ۔


سابق ڈائریکٹر جنرل کلچر محمد یوسف ٹینگ نے اس نمائش کا افتتاح کیا ، اس موقعے پر سرکردہ شہریوں اور فن شناسوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔


نمائش میں نسخہ فتح اللہ ، تفسیر حسینی ، مختلف خطوط میں رقم قرآن مجید، تراجم، تفاسیر اور خطاطی کے نادر نمونے عوامی دلچسپی کا خاص مرکز رہے۔


نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد یوسف ٹینگ نے کشمیر میں قرآنی فنون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی، جن میں خطاطی کے خاص کشمیری قلم میں کتابت کردہ نسخوں ، قرآن کریم کے حاشیوں کی مذہب کاری ، طلا کاری اور جلد بندی شامل ہے ۔


اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سینکڑوں برسوں کی محنت سے حاصل شدہ ان گنج ہائے گران مایہ کے تحفظ اور انہیں آئندہ نسلوں تک لے جانے کے لئے اِس قسم کی نمائشوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے کہا: نمائش میں خط غبار کا ایک اسکرول بھی رکھا گیا ہے، جس میں قرآن کریم کے 30 پاروں کی انتہائی باریکی لیکن استادانہ انداز سے کتابت کی گئی ہے ۔


اس نمائش میں بعض بزرگان دین کے دست مبارک سے کتابت کردہ قرآن کریم کے نمونے بھی رکھے گئے ہیں۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬