25 July 2014 - 17:22
News ID: 7053
فونت
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ارسال کردہ پیغام تاکید کی : امسال 25 جولائی 2014 عیسوی کے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا مقصد امت مسلمہ کو بیدار اور منظم کرنا ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ارسال کردہ خصوصی پیغام میں عالمی یوم قدس کے پروگرموں کو غزہ کے مظلوموں کے درد وغم کا ساماں جانا ۔


 اس پیغام تفصیلی متن مندرجہ ذیل یہ ہے :


بانی پاکستان، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے وقت ہی جس صہیونی ریاست کو غیر قانونی اور غاصب قرار دیا ہے وہ آج بھی اسرائیل کی صورت میں نہ صرف بیت المقدس پر اپنے خونی پنجے گاڑے ہوئے ہے بلکہ مظلوم فلسطینی اور لبنانی مسلمانوں کا تسلسل سے خون بہارہی ہے۔


رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی اسرائیلی جارحیت اور وحشت و بربریت اپنے عروج پر ہے، زمینی و فضائی حملوں میں ابتک ہزاروں معصوم اور بے گناہ فلسطینی مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں بچوں، خواتین، بوڑھوں اور جوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔


16  روز سے زائد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خاص طور پر غزہ کا نصف علاقہ فلسطینیوں کے لئے نوگو ایریا بن چکا ہے جسکی وجہ سے انہیں خوراک کی شدید قلت کے بحران کا بھی سامنا ہے مگر عالمی امن کے ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔


عالمی استعمار نے مخصوص مقاصد کے تحت اسرائیل کا فتنہ عالم اسلام کے قلب میں کھڑا کیا اور اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت قبلہ اول بیت المقدس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ انہی اسرائیلی مظالم وجارحیت اور مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف ہر سال پاکستان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ ( جمعتہ الوداع) کو یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ مسلمانوں کو منظم وبیدار کیا جاسکے اور وہ قبلہ اول کی آزادی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔


اس سال 25 جولائی 2014 عیسوی کے جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جارہا ہے اس کا مقصد امت مسلمہ کو بیدار اور منظم کرنا ہے۔ ان احتجاجی اجتماعات میں اسلامیان پاکستان سے بھرپور شرکت کی خواہش کی جاتی ہے تاکہ وہ قبلہ اول کی آزادی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے جاری جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور مضبوط و متحد آواز اٹھاتے رہیں۔


تازہ اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ مظالم کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامیان پاکستان ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ یوم القدس کے احتجاجی اجتماعات میں شریک ہوں اور امت مسلمہ، امت واحدہ کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے باہم متحدہوکر اس ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور اقوام متحدہ، عالمی امن کے دیگر اداروں اور اسلامی سربراہی تنظیم کو متوجہ اور مجبور کریں کہ وہ ان سنگین حالات میں اپنا موثر کردار ادا کری ۔
          

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬