‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2014 - 14:03
News ID: 7213
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا اور ان کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کی ۔
رہبر معظم کا پيغام تعزيت رھبر معظم اور حجت الاسلام جباري


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بہشہر کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں صوبہ مازندران کے عوامی نمائندے، عالمِ عامل و مجاہد،  حجت الاسلام حاج سید صابر جباری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا  اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظھار کیا ۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحیم


بہشہر کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں مازندرانی عوام کے نمائندے ،عالم عامل و مجاہد،  حجۃ الاسلام حاج سید صابر جباری کے انتقال پر صوبہ مازندران کے انقلابی اور مؤمن عوام بالخصوص بہشہر کے عوام اور صوبہ کے علمی و دانشور طبقہ نیز مرحوم کے اہلخانہ اور پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔


اس بزرگ عالم دین کی تبلیغی میدان میں خدمات اور انقلاب اسلامی کی راہ میں استقامت اور عوامی میدانوں میں حضور اس خطے کے عوام کے لئے آشکار اور مرحوم کے لئے الہی ذخیرہ اور نیک نامی کا باعث ہے انشاء اللہ۔

 

خداوند متعال سے اپ کے لئے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں نیز خداوند متعال اپ کو اجداد طاھرین کے ساتھ محشور فرمائے ۔


سید علی خامنہ ای
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬