29 October 2014 - 13:14
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7424
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مرکزی صدر وفا عباس سے ملاقات میں ان کی سرگرمیوں کو سراہا ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي اور وفا عباس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مرکزی صدر نے اپنے دو روزہ دورہ راولپنڈی کے دوران شیعہ علماء کونسل کی مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف واحدی سے ان کی دفتر میں ملاقات کی اور اپنی کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی سے آپ نوجوانوں کی کی وابستگیاں اور دلی جذبات کو میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہا: قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں کام کو جاری رکھیں کیونکہ یہی وہ شخصیت ہیں جو ولی فقیہ کی پسندیدہ ہیں اور قوم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کا فن جانتے ہیں ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن میں جو جوش اور جذبہ نظر آیا اس کی مثال نہیں ملتی کہا: مجھے آپ دوستوں سے دلی وابستگی ہے، ہمیشہ سے جے ایس او پاکستان کے پروگراموں میں جانے کی خواہش رہی ہے اور جب بھی کوئی پروگرام ہوتا ہے تو میں اپنی دیگر مصروفیات چھوڑ کر جے ایس او پاکستان کے پروگرواموں میں شرکت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں نیز میری خواہش ہے کہ پاکستان بھر میں ہونے والے تمام ڈویژنل کنونشن میں شرکت کروں ۔


واضح رہے کہ ملاقات کے دوران جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے ڈویژنل جنرل سکریٹری ارسلان حیدر بھی موجود تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬