12 November 2014 - 18:09
News ID: 7474
فونت
حجت الاسلام واحدی کی وفاقی وزیر سے ملاقات :
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے ملاقات میں زائرین کے مسائل مستقل طور پر حل کئے جانے مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد سے ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ نظر کیا ۔
 

انہوں نے زائرین کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تفتان میں پھنسے زائرین کا معاملہ خصوصی طور پر اٹھایا اور انکی بخیر و خوبی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ۔


شیخ آفتاب نے بھی فی الفور سیکرٹری داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور تفتان میں پھنسے زائرین کو جلد از جلد ان کے گھروں تک پہنچایا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬