‫‫کیٹیگری‬ :
07 December 2014 - 23:53
News ID: 7560
فونت
آیت ‌الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت‌ الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ پوری تاریخ میں مختلف قسم کے انقلاب کو دنیا میں مشاہدہ کیا ہے اظہار کیا : ان انقلابوں میں سے ایک ہمارا انقلاب تھا کہ شاید ابھی تک اس انقلاب کے برکات تک پہچ نہیں پائے ہیں اور ۱۰۰ سال بعد ماہرین سماجیات اس کے برکات کو بیان کرے نگے ۔
آيت ‌الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت‌ الله محمد تقی مصباح یزدی نے بیان کی : آج بھی ہمارا انقلاب با مقصد ہے لیکن کیا صرف یہ چاہتے ہیں کہ پابندیا ہٹا دی جائے اور اقتصادی ترقی ہو ، یا یہ کہ اس کے علاوہ کوئی دوسری چیز ہے ، کیا ہماری ترقی صرف مادیات میں منحصر ہے ، اگر ایسا ہے تو ہمارے انقلاب میں اور فرانس کے انقلاب میں کیا فرق ہے اور ہمارے انقلاب میں امام حسین علیہ السلام کے انقلاب سے کیا شباہت پائی جائے گی ۔

آیت اللہ مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ ہمارے انقلاب کا جوہر اور مادی انقلاب جیسے فرانس کے انقلاب کا جوہر مشخص ہونا چاہیئے بیان کیا : بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف اقتصادی ترقی ہی کافی ہے ، ویسا ہی جیسا کہ امریکا جس چیز کو ترقی جانتا ہے ، چاہے اس ملک کی آدھی آبادی غربت میں ہو ، کیا صرف اسی چیز کو چاہتے ہیں یا نہ اصالت کوئی دوسری چیز ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : پہلے کے لوگ جیسے بھی تھے اس دنیا سے چلے گئے اس وقت ان لوگوں کے اختیارات ہم لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ؛ چاہیں تو سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے انقلاب کی پیروی کریں یا فرانس کے انقلاب کی ؟ ؛ یہ شخص کے فکر و روی سے مشخص ہوتا ہے کہ وہ کس قبیلہ کا ہے ، دوسروں نے ایسا کیا تو تم کو اس سے کیا مطلب ، صرف یہ کہا جائے کہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتا ہوں کافی نہیں ہے ؟

 ہمارے انقلاب کا اصلی عنصر معنویت ہے

آیت اللہ مصباح یزدی نے اس تاکید کے ساتھ کہ زیادہ تر لوگ معنوی کمالات کی کوشش میں تھے اور مادیات کو زندگی کے حاشیہ میں رکھا تھا بیان کیا : قرآن کریم بھی فرماتا ہے « میں دنیا حاصل کرنے والے اور آخرت حاصل کرنے والوں کی مدد کرتا ہوں » شخص کا مادیات کو حاصل کرنا بھی اس کے مصلحت کے مطابق ہے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اپنی گفت و گو کے دوسرے حصہ میں اس بیان کے ساتھ کہ پوری تاریخ میں مختلف قسم کے انقلاب کو دنیا میں مشاہدہ کیا ہے اظہار کیا : ان انقلابوں میں سے ایک ہمارا انقلاب تھا کہ شاید ابھی تک اس انقلاب کے برکات تک پہچ نہیں پائے ہیں اور ۱۰۰ سال بعد ماہرین سماجیات اس کے برکات کو بیان کرے نگے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دنیا میں جتنے بھی انقلاب رو نما ہوئے ہیں اس کا اصلی محور مادیا تھا ، مگر ہاں اخلاقی مسائل ، انسانی حقوق اور انصاف چاشنی کے عنوان سے رہا ہے لیکن یہ وسائل کے طور پہ تھے اور اصل تو مادیات کا حصول تھا ، حالانکہ ہمارے انقلاب کا مضبوط عنصر معنویت تھا ، میں یہ نہیں کہتا کہ قیام کرنے والے سب لوگوں نے معنویت کی وجہ سے قیام کیا تھا ، کیونکہ دوسری پارٹی بھی تھی لیکن اسلامی انقلاب دوسرے عقاید پر غالب ہو گیا ، لیکن یہ کہ کس حد تک کامیابی حاصل ہو سکی ہے یہ دوسری بحث ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : سامراجیت اسلامی خلافت کی طرفداری کے بہانہ داعشیوں کو دھوکہ دے رہے ہیں تا کہ وہ اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں بیان کیا : یہ غلط فکت ہے کہ خیال کیا جائے کہ خراب بنیاد و مادی رغبت کی بنا پر اسلامی حکومت تشکیل دی جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬