رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کریمہ اہل بیت علیہا السلام کے روضہ پر عزاداروں و سوگواروں کے درمیان ملک کے مختلف خطے میں امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایے جانے کو حضرت سید الشهدا امام حسین (ع) سے بے مثال و بے نظیر عشق کی علامت جانا ہے ۔
مرجع تقلید نے اس سال کربلای معلی میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر میلیون کی تعداد میں عاشق حسینیوں کا پیدل پہوچنے کی عظمت کو اہم پیغام جانا ہے اور وضاحت کی : یہ کہ ایک روز اس طرح کا مجمع کسی ایک جگہ جمع ہونا اس سے پہلے کہیں نہیں دیکھا گیا ہے ، حج میں جس کی اس حد تک عظمت ہے وہاں بھی اتنے لوگ نہیں ہوتے ، ہم لوگوں کو اس قیمتی سرمایہ کی قدر جاننی چاہیئے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : یقین کی بات ہے کہ اس عظمت و شاندار اقدام مکتب اہل بیت اور اسلام کے دشمنوں کے دل میں وحشت و رعب ڈالتا ہے اور برا چاہنے والے جان جاتے ہیں کہ حضرت سید الشهدا (ع) کا عشق دل سے نہیں نکالا جا سکتا ہے ۔
مرجع تقلید نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا احباب و انصار کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : امر بالمعروف و نہی عن المنکر ، بدعت سے مقابلہ اور دین کو زندہ کرنا آن حضرت کے قیام کا اہم ترین مقصد رہا ہے اور اگر ہم لوگ چاہتے ہیں کہ حقیقی معنی میں حسینی ہوں تو ہم لوگوں کو اس راستہ پر چلنا چاہئے ۔