26 March 2015 - 17:38
News ID: 7958
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما کا یمن پر حملہ کی رد عمل میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے متحدہ کی جانب سے فضائی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے متحدہ کی جانب سے فضائی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس بیانیہ میں سعودی عرب کی غیر اسلامی موقف کو بیان کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب امریکہ کے ساتھ مل کر خطے میں اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کررہا ہے۔ اس کا مقصد اسرائیل کی غلامی کو اچھی طرح انجام دینا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان کو ہرگز یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، پاکستان کو یاد کرنا چاہیئے کہ سعودی عرب نے ہی مصر کی حکومت کے خاتمہ میں امریکہ کا پوری طرح تعاون کیا تھا ۔

راجہ ناصر عباس جعفری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب ہی وہ ملک ہے جس نے امریکہ کے ساتھ مل کر شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، پاکستان، عراق، افغانستان، یمن سمیت دیگر ممالک کے حالات کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬