‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2015 - 14:15
News ID: 8853
فونت
شہر رے کی عوام سے ڈاکٹر حسن روحانی کا خطاب :
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے حرم حضرت عبدالعظیم الحسنی(ع) میں شھر ری کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آئندہ ماہ میں پابندیوں کی زنجیر ٹوٹ جائے گی اور آپ اقتصادی امکانات میں فروانی کے شاھد ہوں گے ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمين ڈاکٹر حسن روحاني حجت ‌الاسلام والمسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت ‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج صبح حرم حضرت عبدالعظیم الحسنی(ع) میں شھر ری کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم لوگوں کی مشکلات میں کمی کی کوشش کریں گے ۔


انہوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام کے خلاف پابندیوں کی بارہ قراردادیں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے اور چھے قراردادیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاس کیں۔ یہ اٹھارہ قراردادیں رواں ماہ کے دوران مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے ساتھ ہی ہمیشہ کے لیے کالعدم ہو جائیں گی ۔


ایران کے صدر مملکت نے ویانا، جنیوا، نیویارک اور لوزان میں ایرانی نمائندوں کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم ملت ایران کا حق حاصل کیا اور یہ تمام میدانوں میں ایرانی عوام کی موجودگی اور شرکت کی وجہ سے ہے ۔
انہوں نے حال میں ہونے والے پارلیمنٹ اور خبرگان رھبر کونسل کے الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہماری غیرتمند قوم نے جس طرح جنگ کے زمانے میں تمام سختیوں اور مشکلات کے باوجود الیکشن میں بھرپور شرکت کر کے دشمن کو نا امید کیا اسی طرح اس الیکشن میں بھی پورے لگاو کے ساتھ شرکت کرے گی جو علاقہ میں ملک کی سربلندی کا سبب بنے گا ۔


حجت‌ الاسلام والمسلمین روحانی نے بیان کیا: ہماری عوام کے لئے یہ بہت بڑا افتخار ہے کہ وہ ٹینکوں اور میزائیلوں کے سائے میں بھی ووٹینگ بوتھ پر حاضر ہوئی اور الیکشن کو کامیاب بنایا ۔


انہوں نے پابندیوں کے ہٹائے جانے کا تذکرہ کیا اور کہا: خدا کے لطف و کرم اور عوام کی مدد سے غاصب صھیونیت اور شدت پسند امریکیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ۔


ایرانی صدر مملکت نے مزید کہا: عالمی منڈی میں پٹرول کی قمیت گر جانے سے ہم سخت اقتصادی مشکلات سے روبرو ہیں مگر پھر بھی پوری کوشش کریں گے کہ ملک کے اقتصادی مسائل و مشکلات کو دور کرسکیں ۔


انہوں نے کہا: آئندہ سال ملک کا بجٹ 267 هزار ارب تومان ہے جو آئندہ ماہ پارلیمنٹ کو پیش کردیا جائے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬