‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2016 - 16:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9042
فونت
رھبر معظم نے ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رهبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں ۲۲ بهمن بمطابق ۱۱فروری اور ایران کے حالیہ الیکشن کو ملت ایران کے لئے بامعنی عید جانا اور کہا: 26 فروری کے الیکشن میں پوری عوام کی شرکت سے ایران کی عزت و اقتدار کی رگوں میں نیا خون دوڑے گا ، موجودہ اسلامی نظام کو حیات عطا کرے گا اور دشمن کی تمام چالبازیوں کو ناکارہ بنادے گا ۔
رهبرمعظم کي ايراني فضائيہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، آٹھ فروری انیس اناسی کو ایرانی فضائیہ کی امام خمینی (رہ) سے اعلان وفاداری کے تاریخی دن کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر حضرت ایت الله العظمی سید علی خامنہ ای سے آج صبح ملاقات کی ۔


آپ نے 26 فروری کو ہونے والے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے الیکشن میں پوری قوم سے شرکت کی تاکید کرتے ہوئے دشمن کی چالوں اور سازشوں سے ہوشیار رہنے پر زور دیا اور کہا: دشمن جب دشمنی کے ذریعے اپنے مقصد میں ناکام ہو جاتا ہے تو وہ دوستی کے لباس میں نقصان پہنچاتا ہے ۔


رہبرانقلاب اسلامی نے یہ کہتے ہوئے کہ دشمن مسکرا کے ملتا ہے لیکن ہمیں اس کے مقابل ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہا:  اس مسکراہٹ کے پیچھے اس کا کیا مقصد چھپا ہوا ہے ، ہمارے سامنے دشمنی کا ایک محاذ اقتصادی، ثفافتی اور سماجی میدانوں سے متعلق محاذ ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن سے غفلت کوئی فخر کی بات نہیں ہے اور دشمن جب دشمنی کے ذریعے اپنے مقصد کے حصول میں ناکام ہو جاتا ہے تو دوستی کے لباس میں نقصان پہنچاتا ہے کہا: اگر ملک کے اقتصاد اور معیشت کو ہم اندر سے مستحکم بنائیں تو بے روزگاری ، کسادبازاری، اقتصادی جمود اور افراط زر کی شرح میں اضافے جیسی مشکلات ختم ہوجائیں گی ۔


حضرت آیت اللہ الٰعظمی خامنہ ای نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مختلف پیداواری شعبوں میں ہمیں اپنی ملکی پیداوار کو بڑھانا ہوگا ، آئندہ چھبیس فروری کو ہونے والے انتخابات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: انتخابات "ان تنصراللہ ینصرکم" کے مصداق ہیں ، اگر آپ اسلامی جمہوری نظام کی مدد کریں گے تو اللہ بھی آپ کی مدد کرے گا ۔


انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لے کر اب تک دنیا کی بڑی مادی طاقتیں انقلاب کے مقابلے میں صف آرا رہی ہیں لیکن وہ اسلامی انقلاب کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں کہا: جب انتخابات عوامی ہوجاتے ہیں اور اس میں عوام کے تمام طبقات شرکت کرتے ہیں تو ملک اور اسلامی جمہوری نظام کو عزت و سربلندی عطا ہوتی ہے اور ملک و نظام محفوط ہو جاتا ہے ۔


آپ نے مزید فرمایا: اسی لئے انتخابات میں شرکت کرنا سب کا فریضہ ہو جاتا ہے اور سب کو انتخابات میں شرکت کرنا چاہئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬