‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2014 - 15:47
News ID: 7490
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلامی اقتصاد کے مطابق ہر انسان کو فلاح و بہبود میسر ہونا چاہیئے اور غریبی و بے کاری کو جڑ سے ختم کرنا چاہیئے بیان کیا : افسوس کی بات ہے اس سلسلہ میں جیسا کام ہونا چاہیئے ویسا نہیں ہوا ہے ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے حکومت اسلامی کے بعض حکومتی اہلکار سے ملاقات میں اسلامی نکتہ نظر کے مطابق اقتصادی دھانچہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : اسلام سرمایہ دارانہ اور کپٹلیسمی نظام کو قبول نہیں کرتا ہے ؛ اسلام چاہتا ہے سب لوگوں کو فلاح و بہبود حاصل ہو ۔

انہوں نے اقتصادی میدان میں حکومت کی کار کردگی پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی اقتصاد کے مطابق سماج میں فقر و محتاجی نہیں ہونا چاہیئے ، فقر و بے کاری ختم ہونا چاہیئے اور خدا کی نعمت آسانی و سستے میں لوگوں تک پہوچے ؛ افسوس کی بات ہے اس سلسلہ میں جیسا کہ کام ہونا چاہیئے نہیں ہوا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ مہنگائی کی سب سے اہم وجہ قیمت پر نگرانی اور کنٹرول نہ ہونا ہے بیان کیا : بارہا حکام و حکومت کے ذمہ داروں کو تجویز پیش کی ہے کہ بعض دوسرے ممالک کی طرح قمیت کو برابر کیا جائے ، اس وقت جنس اور مختلف خدمات کی اجرت ہر علاقہ و مختلف شہر یا دوسرے صوبوں میں ایک دوسرے سے الگ الگ ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے امام صادق علیہ السلام سے اس سلسلہ میں ایک روایت کو نقل کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت فرماتے ہیں سب لوگوں کو سلامتی ، انصاف اور نعمت کی فراوانی کی ضرورت ہے ، ان امور کو محقق ہونے کی ذمہ داری حکومت پر ہے ؛ لیکن ہاں ہمارے ملک میں انقلاب کی برکت سے یہاں کی سیکورٹی کا معیار اعلی درجہ پر ہے ۔

انہوں نے لوگوں کے حق کی حفاظت اور ظلم کے روک تھام کو انصاف کے نفاذ کا اہم مصداق جانا ہے اور بیان کیا : امام سجاد علیہ السلام کا ایک حقوقی رسالہ ہے کہ جس کے سلسلہ میں تحف القول کتاب میں بیان ہوا ہے ؛ اس رسالہ میں انسان کا دوسروں کے ساتھ 50 اہم حق کو بیان کیا گیا ہے ، اگر ہم لوگ چاہتے ہیں کہ سماج میں عدل و انصاف قائم کیا جائے تو ضروری ہے کہ ان 50 حق کو فافذ کیا جائے ۔

مرجع تقلید نے اسلامی معاشرے میں ثقافتی دھانچہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : لوگوں کے ایمان اور اعتقاد بہت اہم ہیں ؛ ہمارا اسلامی انقلاب بھی اسی بنیاد پر تشکیل پایا ہے ؛ ایثار و شہادت ، خود اعتمادی پر یقین یہ ایسی ثقافت ہے کہ انقلاب کو معاشرے میں ترقی دی ، اس ثقافت کی حفاظت و مضبوطی ضروری ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬