11 May 2020 - 17:00
News ID: 442699
فونت
پاکستان میں آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندہ حجۃ الاسلام ہادی حسین نے ایران اور عراق میں پاکستانی طلاب کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندہ حجۃ الاسلام ہادی حسین نے ایران اور عراق میں پاکستانی طلاب کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی دینی طلاب کی حمایت اور مدد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی طرف سے قم اور مشہد مقدس میں موجود پاکستانی طلباء کے درمیان امداد اور غذائی پیکیچز تقسیم کئے گئے ہیں ۔

حجۃ الاسلام ہادی حسین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت نے اس مشکل وقت میں قم اور مشہد میں مقیم پاکستانی طلباء اور ان کے اہل خانہ کے معاملات کو نظرانداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ یعقوبی کے پاکستان میں قائم دفتر نے قم اور مشہد کے دفاتر کے ساتھ مل کر، پاکستانی طلباء اورانکے اہل خانہ کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انکے مطابق مشہد شہر میں رہائش پذیر پاکستانی طلباء کو ماہانہ بنیادوں پرامداد فراہم کی جارہی ہے۔

حجۃ الاسلام ہادی حسین نے کہا کہ دو روز قبل قم میں مقیم پاکستانی طلاب میں غذائی مواد کے 200 پیکیجز تقسیم کیے گئے اور طلاب کی مدد کا سلسلہ جاری رہےگا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬