26 October 2016 - 19:48
News ID: 424082
فونت
یمن کے اسکولی طلبا نے احتجاجی مظاہرے کرکے یمن پر سعودی عرب اور امریکا کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے-
یمن کے اسکولی بچوں کا مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے مختلف صوبوں میں اسکولی طلبا اور طالبات نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے یمن پر سعودی عرب اور امریکا کے حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی -

مظاہروں کے شرکا نے پچھلے دنوں صنعا میں مجلس ترحیم پر آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملوں کی مذمت کی اور حملے کے ذمہ داروں کو سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا -

یمن کے اسکولی بچوں نے یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور جرائم پر بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سعودی دشمن کے جرائم کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا -

مظاہرے کے شرکا نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کے جانبدارانہ رویّے پر بھی تنقید کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے بحران کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرے -

ادھر صوبہ الحدیدہ کے قبائل نے بھی  ایک اجلاس کے دوران امریکی سامراج کا مقابلہ کرنےکی ضرورت پر زوردیا - الحدیدہ کے قبائل نے صنعا میں مجلس ترحیم پر سعود ی عرب کے لڑاکاطیاروں کی وحشیانہ بمباری کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اس قتل عام کے ذمہ داروں سے بدلہ لے کر رہیں گے -/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬