05 April 2017 - 14:51
News ID: 427319
فونت
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشت گرد، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت شام نے ادلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف موثر کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹر فیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکوف نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ شام کی فضائیہ کے طیاروں نے مشرقی شام میں واقع صوبے ادلب کے علاقے خان شیخون میں دہشت گردوں سے متعلق کیمائی ہتھیار تیار کرنے والے کارخانے پر بمباری کی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملوں میں ان دہشت گردوں کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ان کے ہتھیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے ادلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہشتگروں کے خلاف مہم میں شامی فوج کی جانب سے اب تک کبھی کوئی کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ فیصل المقداد کے اعلان کے مطابق شام نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے پر عمل کیا ہے اور شام کے اس دعوے کی اس تنظیم نے بھی تصدیق کی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ حلب میں شامی فوج کی کامیابی، دمشق کے اطراف اور حماہ میں حاصل ہونے والے نتائج کی بنا پر دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ اس سلسلے میں کارروائی کرے۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ نے کیمیائی مواد شام منتقل کیا ہے اور حکومت شام نے اس سلسلے میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کو باخبر بھی کیا ہے۔ حکومت شام اور بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق دہشتگردوں نے شامی فوج اور شامی عوام کے خلاف بارہا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کیمائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم او پی سی ڈبلیو نے ادلب میں کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 منگل کے روز خان شیخون پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے کیمیائی حملے میں سو سے زائد افراد جاں بحق اور چار سو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ کیمیائی حملے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شام، او پی سی ڈبلیو تنظیم کا رکن ملک ہے اور شام میں کیمیائی حملے کے بارے میں شامی حکومت کی درخواست اور اس کی اجازت سے ہی یہ تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬