21 June 2017 - 05:28
News ID: 428646
فونت
صاحبزادہ ابوالخیر زبیر:
جے یو پی کے مرکزی صدر نے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی جدوجہد تیز تر کردیں گے اور اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کو اقتدار میں لاکر دم لیں گے۔
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی اور ملی یکجہتی کونسل کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ 22 جون 2017ء جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس اور جشن نزول قرآن و یوم پاکستان منایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور فلسطین کے غیور مسلمان اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے ضرور آزاد ہوں گے، دنیا بھر کی طرح پاکستان کے غیور عوام بھی جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس منائیں گے۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ 22 جون 2017ء جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس اور جشن نزول قرآن و یوم پاکستان منائیں، اس سلسلے میں میں جے یو پی اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام سیمینارز، کانفرنسیں، احتجاجی مظاہرے اور افطار پارٹیوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عزم کیا جائے کہ ہم قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی جدوجہد تیز تر کردیں گے، اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کو اقتدار میں لاکر دم لیں گے، بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور صہیونی قبضہ سے نجات دلانے کیلئے ہر فورم پر صدائے حق بلند کرتے رہیں گے۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کے تمام صوبائی اور ضلعی تنظیمیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع کے موقع پر بھرپور اجتماعات کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬