06 April 2018 - 11:28
News ID: 435494
فونت
پاکستان:
کنونشن میں صوبائی و ضلعی رہنماؤں کیجانب سے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ ۸ اپریل کو کنونشن کے آخری سیشن میں "وحدت اسلامی اور استحکام پاکستان" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا۔
سالانہ تنظیمی کنونشن

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی تنظیمی سالانہ کنونشن کا آغاز آج 6 اپریل سے جامع الصادق جی نائن اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ کنونشن میں شرکت کے لئے بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے رہنماؤں اور تنظیمی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کنونشن میں صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ 8 اپریل کو کنونشن کے آخری سیشن میں "وحدت اسلامی اور استحکام پاکستان" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، سیمینار میں ملک کے نامور شیعہ سنی علماء اور سیاسی اکابرین شریک ہوں گے اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت کی ضرورت اور پاکستان کے استحکام پر گفتگو کی جائے گی۔ کنونشن کے اختتام پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬