رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودڈومکی نے معروف قانون دان ، ایم ڈبلیوایم کے سابق صوبائی قانونی مشیرسید جعفرشاہ ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی عمران پٹھان ایڈووکیٹ کے دن دھاڑے اغواء کی پرروز الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی سے سکھرواپسی پر کنڈیاروکے مقام پر انہیں نامعلوم افراد نے اغواء کیا اور ان کی گاڑی کوقریبی سی این جی پمپ پرچھوڑ کر فرار ہو گئے۔
حجت الاسلام مقصودڈومکی نے سید جعفرشاہ ایڈووکیٹ کے اغواء کو ریاستی اداروں کی اہلی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں کالعدم تکفیری جماعتوں کے دہشت گرد ریاستی سرپرستی میں دھندناتے پھر رہے ہیں ، جبکہ محب وطن شہری لاپتہ کیئے جارہے ہیں، خیر پور کے معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والےجعفرشاہ ایڈوکیٹ، سابق صدر خیرپور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او اور سابق قانونی مشیر ایم ڈبلیوایم سندھ رہے ہیں،ان کا اس طرح دن دھاڑے اغواء بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے طول وعرض سے سینکڑوں شیعہ علماء، جوان، قانون دان، بانیان مجالس بلاجوازاغواء کیئے گئے ہیں جن کا تاحال کچھ معلوم نہیں کے وہ کس حال میں ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اپیل کرتے ہیں کے وہ ملک بھر سے جبری طورپر لاپتہ شیعہ جوانوں کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کریں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/