20 October 2018 - 09:54
News ID: 437450
فونت
سعودی عرب نے معروف صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث ۱۸ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
جمال خاشقجی

رسا نیوز ایجنسی کی رشیا ٹوڈے  سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے معروف صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں  قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں آئے جہاں ان کی ایک شخص کے ساتھ لڑائی ہوگئی اور اس لڑائي ميں وہ قتل ہوگئے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ ہیں جو خاشقجی کو ترکی سے سعودی عرب منتقل کرنے کے لئے استنبول گئے تھے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس نے بھی اعلان کیا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق سعودی حکومت سے ہے اور جو خاشقجی کو سعودی عرب منتقل کرنے کے لئے استنبول گئے تھے۔

واضح رہے کہ خاشقجی 2 اکتوبر کو اپنی ترک منگیتر کے ہمراہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں گئے جہاں اسے اغوا کے بعد قتل کردیا گيا۔

باخبر ذرائع کے مطابق خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے پیچھے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬