29 December 2019 - 15:44
News ID: 441833
فونت
ھندوستان میں مسلم مخالف متنازع اور ظالمانہ قانون پر احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان میں مسلم مخالف متنازع اور ظالمانہ قانون پر احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے دوران اب تک متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

متنازع شہریت بل کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس نے ممبئی میں بھارت بچاؤ کے نام سے ریلی نکالی جبکہ چنئی میں بھی توحید جماعت کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔

مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور متنازع قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے این آر سی اور اے سی سی واپس لینے اور ان میں ترمیم کرنے نیز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتر پردیش کے وزير اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کے استعفی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬