13 May 2020 - 23:39
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442725
فونت
علامہ عبدالخالق اسدی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہر ایک کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ان ایس او پیز پر عمل کے تحت یوم علی ؑ کی مناسبت سے جلوس معمول کے مطابق نکلیں گے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے یوم علیؑ کے جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے اور اپنی توانائیاں مثبت اقدام پر صرف کرے۔

پنجاب میں قرنطینہ سینٹرز اور کورونا سے متاثر افراد بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ ہر مرض کو کورونا کا نام دینے کی وجہ سے عام مریض بھی ہسپتالوں میں جانے سے ہچکچاتے ہیں۔ بازاروں میں خریداروں کا ہجوم دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ انتظامی معاملات حکومت کی گرفت سے نکلتے جا رہے ہیں۔ حکومت اپنی کمزوریوں پر توجہ دے کر ملک کو ممکنہ سنگین خطرات سے بچا سکتی ہے۔ پاکستان کے ملت تشیع ایک ذمہ دار قوم ہے، ہمیں ملک و قوم کی سلامتی عزیز ہے اور ہم ایسے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جس سے ملک کے کسی بھی فرد کی صحت و سلامتی کو خطرہ ہو۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہر ایک کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ان ایس او پیز پر عمل کے تحت یوم علی ؑ کی مناسبت سے جلوس معمول کے مطابق نکلیں گے۔ حکومت ان میں رکاوٹ پیدا کرنے کا خیال دل سے نکال دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہ ملک و قوم کی سلامتی کے پیش نظر ہمیشہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مکمل تعاون کیا ہے۔ ہماری اس لچک کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم علی ؑ کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے متعلقہ اداروں کو غیر معمولی اقدامات کی ہدایات کی جائے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں