رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سربراہ حجت الاسلام رمضان توقیر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ماہ ربیع الاول میں صوبہ بھر میں پیغام مصطفی (ص) کانفرنس اور مارچ کے آخر میں صوبائی کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ماہ ربیع الاول میں ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر پر مبنی اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو برقرار رکھنے کی غرض سے صوبہ بھر میں پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا کہا: ملک میں اتحاد و اتفاق کی پرامن فضاء ہی پاکستان کی بقاء کی ضامن بن سکتی ہے۔
حجت الاسلام رمضان توقیر نے اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اراکین کابینہ نے تنظیمی حوالے سے تجاویز اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبے میں اتحاد اور یگانگت کی فضاء قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنسوں کے ذریعے صوبے میں محبت، رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں مدد ملے گی اور تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اس میں شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے کہا: اراکین کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ مارچ کے آخر میں صوبائی کونسل کا اجلاس ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ممبران شرکت کریں گے اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے صوبہ بھر کا دورہ کیا جائے گا، ہر علاقے کے مسائل اور انکے حل کی آواز قومی پلیٹ فارم سے زیادہ مضبوط طریقے سے اٹھائی جائے گی۔ جبکہ تنظیمی سطح پر اپنے اضلاع اور یونٹس کو مزید بہتر اور فعال بنایا جائے گا۔