27 April 2014 - 14:51
News ID: 6698
فونت
شیخ الازهر مصر:
رسا نیوز ایجنسی - شیخ الازهر مصر نے ایک بار پھر عرب ممالک میں موجود تکفیری لہروں کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: تکفیری اسلام کے خطرناک ترین دشمن ہیں ۔
شيخ الازهر مصر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازهر مصر«احمد الطیب» نے ایک بار پھر عرب ممالک اور بعض اسلامی ممالک میں تکفیری لہروں میں تیزی آنے کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: جوانوں کو گمراہ کرنے والا یہ طریقہ نہایت خطرناک ہے ، انہیں گمراہ کیا جارہا ہے کہ وہ اسلام کے نام پر قتل عام کریں ۔


شیخ الازهر نے مزید کہا: دور حاضر کے تکفیری ، ایمان کے دائرے سے باہر نکلنے والے اور مسلمانوں کا خون حلال سمجھنے والے خوارج سے بھی کہیں زیادہ خطرناک ہیں ۔


انہوں ںے تاکید کی کہ مصری فورس اور فوج پر ہونے والے حملے تکفیری فتوں کو نتیجہ ہیں جو مصری جوانوں کے خون کو حلال قرار دیتے ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ اس پہلے صحرائے سینا میں مصری فورس اور فوج پر مسلح دھشت گردوں اور انصار بیت المقدس گروپ کے توسط ہونے والے حملے القاعدہ کے لیڈر «ایمن الظواهری» کی درخواست کا نتیجہ تھا ، «ایمن الظواهری» نے تکفیریوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مصری فورس اور فوج پر حملہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬