07 May 2014 - 11:08
News ID: 6731
فونت
صابر کربلائی:
رسا نیوز ایجنسی - فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کربلائی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے ہر وقت تیار ہیں کہا: مظلوم فلسطینیوں کی حمایت دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔
فلسطين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کربلائی اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شھیدی اور سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما مولانا حامد سعید کاظمی نے اسلامی ممالک کی موجود صورت حال کا جائزہ لیا ۔


فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر صورت دفا کریں گے کہا: ہم فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے ہر وقت تیار ہیں، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔


مولانا حامد سعید کاظمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کے حمایت در اصل ظالموں اور مظلوموں کے درمیان فرق کی واضح لکیر ہے کہا: عالمی سامراجی قوتیں فلسطین پر اسرائیلی غاصبانی تسلط کا خاتمہ نہیں چاہتیں اسی لئے اسرائیل جیسے خون خوار درندے کو خطے میں معصوم انسانوں کا خون چوسنے کے لئے بے لگام چھوڑ رکھا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر سے مظلوم فلسطینی اپنے وطن کی جانب رواں دواں ہو ں گے اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی راہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی اور کہا: فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کی خاطر صف اول میں رہیں گے اور خصوصاً فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر سطح پر دفا ع کیا جائے گا ۔


انہوں ںے مزید کہا: حکومت پاکستان کو چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں میں اپنا کردار ادا کرے اور فلسطینیوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی حمایت فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق کی جائے۔


فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کربلائی نے مولانا حامد سعید کاظمی اور حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مئی میں جاری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مہم ’’یوم نکبہ‘‘ ’’یوم واپسی فلسطین‘‘ کے بارے میں تفصیلات بتائی اور مختلف پروگراموں کی تفصیلات سے اگاہ کیا ۔


واضح رہے کہ سنہ 1948ء میں 15 مئی کو غاصب اسرائیل نے سات لاکھ سے زائد مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا تھا اور جبری طور پر فلسطین کے باشندوں کو فلسطین سے جلا وطن کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس روز کو فلسطینی بہت بڑی مصیبت اور تباہی کا دن قرار دیتے ہیں اور اس دن کو ’’یوم نکبہ‘‘ کہا جاتا ہے یعنی مصیبت اور تباہی کا بد ترین دن ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬