15 May 2014 - 00:26
News ID: 6763
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے اراکین سے خطاب میں کہا: ہم مذھب کے نام پر نہیں بلکہ خدمت کےعوض ووٹ کے حقدار ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين راجہ ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے اراکین کے ساتھ اسلام آباد میں میں ہونے والی نشست میں تاکید کی : ووٹ حاصل کرنے کی بنیاد مذھب و فرقہ نہیں بلکہ خدمت ہو ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آئندہ ایک سال کے اندر ہر شیعہ گھر تک ہمارا پیغام پہنچ جائے گا کہا: ہم پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو تکفیریوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یا انہیں سپورٹ کرتے ہیں ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آئندہ ایک سال تک کی تمام حکمت عملی طے ہوچکی ہے، تعلیم، تربیت اور تنظیم سازی پر ساری توجہ مرکوز ہے، انشاء اللہ قوم ایک سال میں رزلٹ دیکھے گی کہا: ہم گلگت بلتستان میں مذہب یا فرقہ کے نام پر ووٹ نہیں مانگیں گے، ہم خدمت کے جذبے سے گلگت بلتستان میں جا رہے ہیں اور اس خدمت کے عوض ہی ووٹ کا مطالبہ کریں گے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارا مقصد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ہے، سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے کہا: پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی روابط بڑھے ہیں کہ قوم کو جلد اس حوالے سے بھی اچھی خوشخبری ملے گی  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬