13 July 2014 - 17:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7012
فونت
بحرین کے شیعہ مذھبی رہنما؛
رسا نیوز ایجنسی – بحرینی انٹلیجنس کے سابق کمانڈر نے بحرین کے شیعہ مرجع تقلید آیت الله شیخ عیسی قاسم کو کافر کہا اور انہیں قتل کی دھمکی دی ۔
آيت الله شيخ عيسي قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی انٹلیجنس کے سابق کمانڈر عادل فلیفل نے بحرین کے شیعہ مرجع تقلید آیت الله شیخ عیسی قاسم پر کفر کا الزام لگایا اور اپ کی جانب سے شیعہ و سنی افراد پر مشتمل " اسلامی کونسل " کی تشکیل کے سلسلہ میں کہا کہ تشکیل پانے کی صورت میں یہ کونسل کافروں کا مجموعہ ہوگی ۔


انہوں نے اسلامی کونسل میں شیعوں اور سنیوں کو شامل ہونے سے گریز کی دعوت دی اور تاکید کی کہ اس کونسل میں شامل ہونے والے تمام اراکین سے مقابلہ کیا جائے گا ۔


عادل فلیفل نے بحرین میں شیعہ و سنی کے مابین مسلکی جنگ کے رونما ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بحرینی سنی اس جنگ میں پیروز ہوچکے ہیں ۔


بحرینی انٹلیجنس کے سابق کمانڈر نے بحرین کے شیعہ مذھبی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کو قتل کی دھمکی اور کہا: ہم اپ کو شکار کر کے رہیں گے جیسا کہ اپ کے دوستوں کو شام اور عراق میں شکار کرلیا گیا ہے ۔


انہوں نے شیعوں کی توہین میں نٹ سائٹ پر ویڈیو کلیپ نشر کرتے ہوئے کہا: ہم حسن و حسین و علی علیھم السلام کے بیٹے ہیں اپ حضرات نہیں ۔


واضح رہے کہ بحرین کے شیعہ مذھبی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم نے اس ہفتہ کی نماز جمعہ میں ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شیعہ و سنی پر مشتمل " اسلامی کونسل" تشکیل دئے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬