13 July 2014 - 17:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7013
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حوزہ علمیہ نجف کے کثیر طلاب، داعش کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں ۔
طلاب حوزہ علميہ نجف

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش کے خلاف جہاد کفائی کے لئے حضرت آیت الله سید علی سیستانی کا فتوا آنے کے بعد حوزہ علمیہ نجف کے کثیر طلاب نے اس فتوے پر لبیک کہتے ہوئے دھشت گردی کے خلاف ہونے والی جنگ میں شرکت کے لئے اپنی امادگی کا اعلان کیا ہے ۔


ان میں سے بعض طلاب نے مجاہدین کے درمیان تبلیغی فعالیتوں اور بعض نے داعش سے مسلح جنگ کے لئے اپنے نام لکھوائے ہیں ۔


حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب پر مشتمل بعض گروہ نے عراقی فوجی چھاونیوں میں جنگی ٹریننگ حاصل کی ہے اور بعض قانونی مسلح گروہوں جیسے ، لشکر بدر ، حزب اللہ اور جنبش اہل الحق میں شامل ہوکر دھشت گردوں کا مقابلہ کرنے مصروف ہیں ۔


واضح رہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب کی سرگرمیاں یہیں تک محدود نہیں ہیں بلکہ حضرت آیت الله سیستانی کے فتوے کو جامعہ عمل پہنانے میں عوامی فورس کی تشکیل اور متاثر و ستم دیدہ گھرانوں کی امداد میں بھی مصروف ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬