رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضی قزوینی نے گذشتہ روز حرم مطهر امام حسین(ع) کربلائے معلی میں زائرین سے خطاب میں کہا: داعش ایک یھودی اور صھیونی تنظیم ہے ۔
انہوں نے عراقی سیاستمداروں کو اپسی اختلافات ختم کرنے اور جلد از جلد نئی حکومت بنانے کی دعوت دی اور کہا: پارلیمنٹ ممبران آپسی اور ذاتی رنجش و کھچاو سے چشم پوشی کرتے ہوئے پارلیمنٹ تک انہیں پہونچانے والی عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔
حجت الاسلام و المسلمین قزوینی نے مزید کہا: زخمی وطن اور مظلوم قوم کی مصلحتیں سیاسی مصلحتوں پر مقدم رہے اور یہ فقط مختلف گروہوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل سے ممکن ہے ۔
اس عراقی شیعہ عالم دین نے عراقی فوج اور عوامی فورس کا دھشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ پر شکریہ ادا کیا اور کہا: داعش ایک یھودی اور صھیونی تنظیم ہے کہ جسے ملت اسلامیہ میں اختلاف پھیلانے اور دراڑ ڈالنے کی غرض سے بنایا گیا ، تمام اسلامی ممالک چاہے وہ عراق ہو یا مصر یا شام یا فلسطین اور یا یمن داعش سے نالاں ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین قزوینی نے امریکا اور انگلینڈ کی حمایت میں غزہ پر صھیونی مظالم اور حملہ کی شدید مذمت کی ۔