17 September 2014 - 15:12
News ID: 7264
فونت
زاہد علی خان:
رسا نیوز ایجنسی - ہندوستان کے معروف تجزیہ نگار زاہد علی خان نے کہتے ہوئے کہ مسجد الاقصی صہیونی قبضے سے جلد ہی آزاد ہوگی کہا: اسرائیل ناقابل شکست نہیں ہے ۔
 فلسطين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امور میں ہندوستان کے معروف تجزیہ نگار زاہد علی خان نے امریکہ کی طرف سے اسرائیل، کی ہمہ گیر حمایت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسجد الاقصی صہیونی قبضے سے جلد ہی آزاد ہوگی کہا: اسرائیل،  امریکہ کی ہمہ گیر حمایت کی وجہ سے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور مسلمانوں، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کررہا ہے۔


زاہد علی خان نے یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں ہے اور گذشتہ کئی برسوں سے اسے مسلسل شکست ہورہی ہے کہا: اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو مسجد الاقصی بہت جلد اسرائیل کے چنگل سے آزاد ہوجائے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا خاتمہ ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ متحدہ ہوں کہا: اتحاد مسلمانوں کا ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے مسلمان، اسرائیل کو نابود کرسکتے ہیں ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬