رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور سخنور حجت الاسلام مومن حسین قمی نے گذشتہ شب حیدری چوک راولپنڈی اسلام آباد میں انجمن جان نثاران اہلبیت کے زیر اہتمام مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے جو سیکڑوں عزاداروں کی شرکت میں منعقد ہوئی اطاعت رسول کو اطاعت خداوند متعال شمار کیا اور ذکر حسین کو اطاعت رسول کا مظہر ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ذکر حسین اطاعت رسولؐ کا مظہر ہے کہا: اما م حسین نے اپنے نانا کے دین کی سربلندی کے لئے یہ عظیم قربانی پیش کی اور قربانی پیش کرتے وقت کسی قسم کی کسر باقی نہ رکھی اور اپنی جان ومال کو راہ خداوندی میں نثار کر دیا تاکہ دین محمدی کوجاویدانگی حاصل ہو کہا: آج بھی ہماری کامیابی کے لئے اطاعت رسول لازمی ہے ، اس اطاعت کے بغیر اطاعت خداوند کا دعوی بے سود و بے ثمرہوگا۔
حجت الاسلام قمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اطاعت رسول ہی اطاعت خداوندی ہے کہا: خدا کی اطاعت میں ہم سب کی فلاح ہے و سعادت کا راز مضمر ہے ، اطاعت رسول کے بغیر ہم رضائے خداوندی کی عظیم منزلت کو حاصل نہیں کرسکتے ۔