رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے صدر حجت الاسلام سید عمار حکیم نے گذشتہ روز امریکی صدر جمھوریہ کے نائب نمائندے رابرٹ مکگورک سے بغداد میں ہونے والی ملاقات میں عراقی فوج کی حالیہ کامیابیوں کے سلسلہ میں امریکا سے شفاف موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا: امریکا، عراقی فوج کی حالیہ کامیابیوں کے سلسلہ میں واضح و شفاف موقف اپنائے اور فوجی آپریشن میں انجام پانے والی بعض خطاوں پر اپنا موقف قائم نہ کرے ۔
عمار حکیم نے مزید کہا: انتظامیہ و عوامی اور عراقی قبائلی فورس نے شھریوں کے جان و مال کا احترام کرتے ہوئے انہیں بغیر کوئی گزند پہونچے علاقہ کو دھشت گرد داعش کے ہاتھوں سے آزاد کرانے کی کوشش کی ہے ۔
مجلس اعلائے اسلامی عراق کے صدر نے صلاح الدین کی آزادی میں امریکوں سے مدد نہ لیئے جانے کے حوالہ سے رابرٹ مکگورک کے طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: عراقی کمانڈرز کا اصرار ہے کہ صلاح الدین کی آزادی مکمل طور سے عراقی فورس کے ہاتھوں انجام پائے اور اس سلسلہ میں مشورہ کے سوا بیگانہ طاقتوں سے مدد لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے داعش کے قبضہ میں موجود علاقہ کو عراقی انتظامیہ اور عوامی فورس کے ہاتھوں آزاد کئے جانے کے سلسلہ میں کہا: ان علاقہ کی عوام فوجی آپریشن اور مرجعیت کی پیروی کرنے والی فوج کی موجودگی سے بہت زیادہ مسرور ہیں ۔